پہلگام فالس فلیگ: بھارتی عوام کی مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف شدید تنقید

پہلگام فالس فلیگ: بھارتی عوام کی مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف شدید تنقید

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی عوام میں نریندر مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کے خلاف غصے کی لہر ہے اور شہریوں کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنے جھوٹے وعدوں اور نفرت پھیلانے کی سیاست کے ذریعے بھارت کی حالت بدتر بنا دی ہے۔ذرائع کے مطابق، مودی کے اس طرزِ سیاست سے عوام میں مزید غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ایک بھارتی خاتون نے کہا کہ "ہمیں مودی پر بالکل بھروسہ نہیں، اُس نے نفرت پھیلانے کے ذریعے بھارت کی حالت خراب کر دی ہے۔" اسی طرح ایک اور بھارتی شہری نے کہا کہ "چاہے پورا ملک تباہ ہو جائے، مودی کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم چاہتے ہیں کہ مودی یہ نفرت کی ہوا بند کرے۔"

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی انتہا پسندی کو ہوا دے کر اپنے ہندوتوا کے سیاسی عزائم کو پورا کرنا چاہتا ہے، جس سے نہ صرف بھارت کی سیاست بلکہ سماجی ہم آہنگی بھی متاثر ہو رہی ہے۔مودی کی جانب سے سرکاری سطح پر اقلیتوں کے خلاف سخت پالیسیاں اپنانے اور تشویش ناک حالات پیدا کرنے کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ بھارتی عوام کے بیچ نفرت اور تقسیم کی لہر بڑھنے کے باعث ان کی حکومت کو سخت ردعمل کا سامنا ہے۔