کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن، گلشنِ بہار میں پولیس نے ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، پرائز بانڈز، مصنوعی زیورات اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔