کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد، جمرات بازار میں جمعراتی ہوٹل کے قریب واقع ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص اور ایک بچہ جھلس کر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے فوری طور پر سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔زخمیوں کی شناخت شبیر ولد رفیق (32 سال) اور آیان ولد شبیر (10 سال) کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔