کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتول پولیس اہلکار کی شناخت عمران کے نام سے ہوئی ہے، جو منگھوپیر تھانے میں تعینات تھا۔ وہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا جب ملزمان نے اسے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے دوران ایک گولی اہلکار کے سر میں لگی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے اور تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے کارروائی کر رہے ہیں۔حکام کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ ہوسکتا ہے، تاہم تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔