پریانکا چوپڑا نے سیف علی خان کے ساتھ فلم چھوڑ دی

پریانکا چوپڑا نے سیف علی خان کے ساتھ فلم چھوڑ دی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اداکار سیف علی خان اور ہدایت کار رتیش بترا کی آنے والی فلم سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کے باعث فلم کی شوٹنگ کے لیے وقت نہ نکال پانے پر یہ فیصلہ کیا۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پریانکا چوپڑا فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والی تھیں اور سیف علی خان اور رتیش بترا کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی بھی رکھتی تھیں، تاہم ان کے مصروف شیڈول کے باعث فلم کی شوٹنگ کی تاریخیں طے کرنا مشکل ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی پروڈکشن ٹیم نے اداکارہ کی مصروفیات کو مدنظر رکھتے ہوئے شوٹنگ کے شیڈول میں ردوبدل کرنے کی کوشش کی، لیکن کوئی قابلِ عمل حل سامنے نہ آسکا۔ اس کے بعد پریانکا چوپڑا نے فلم سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

مرکزی کردار کے لیے دو اداکاراؤں سے رابطہ

رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کی جگہ مرکزی کردار کے لیے اب دو اداکاراؤں سے بات چیت جاری ہے، تاہم ان کے نام تاحال سامنے نہیں آئے۔ فلم کی ٹیم کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ اعلان بھی نہیں کیا گیا۔

ممبئی میں فلم کی شوٹنگ شروع

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ 21 اکتوبر کو ممبئی کے علاقے بائیکلہ میں واقع ایک میوزیم سے شروع ہوئی تھی۔ فی الحال فلم کی ٹیم سیف علی خان کے مناظر کی عکس بندی میں مصروف ہے۔