پریانکا چوپڑا، عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ، کی 6 سال بعد بھارتی سنیما میں واپسی ہو گئی ہے۔
ایس ایس راجامولی نے اپنی آنے والی فلم سے پریانکا کی پہلی جھلک جاری کی ہے، جسے دیکھ کر ان کے مداح بہت خوش ہیں۔فلم کے پوسٹر میں پریانکا چمکدار پیلے رنگ کی ساڑھی پہنے ہوئے، بندوق سے نشانہ لیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔ وہ اس نئی فلم میں مہیش بابو کے ساتھ ’منداکنی‘ کا کردار ادا کریں گی، اور اس کا نام ممکنہ طور پر ’گلوب ٹراٹر‘ رکھا جائے گا۔راجامولی نے اس پوسٹر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’وہ خاتون جس نے عالمی سطح پر ہندوستانی سنیما کو نئے انداز میں پیش کیا، دیسی گرل کو خوش آمدید۔ مجھے اس بات کا بےصبری سے انتظار ہے کہ آپ کے روپ میں دنیا منداکنی کے بےشمار رنگ دیکھے۔‘اداکارہ نے بھی اس پوسٹر کو شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا، ’منداکنی سے ملیں، بظاہر ان کی یہ گہری شخصیت کی مالک نظر آتی ہیں، لیکن حقیقت میں ان کے اندر اس سے بھی کہیں زیادہ راز چھپے ہوئے ہیں۔‘