ڈی سی کا راوی تحصیل کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

لاہور ( کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے راوی تحصیل کے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ ان کے ہمراہ چیف ا?فیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن شاہد عباس کاٹھیا، اسسٹنٹ کمشنر   طارق شبیر اور دیگر متعلقہ افسر  بھی موجود تھے۔ڈی سی نے چمن کالونی، کشمیر پارک اور 25 نمبر سٹاپ کا معائنہ کیا اور موقع پر جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ڈی سی نے واسا کو سیوریج سسٹم کی تعمیر میں تیزی لانے کا حکم دیا۔