کوئٹہ(خصوصی رپورٹ) کور کمانڈر بلوچستان نے ضلع پنجگور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے تعاون سے مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا۔کور کمانڈر بلوچستان نے بی ایس ڈی آئی پروگرام کے تحت مکمل ہونے والے جناح آئی ٹی حب کا افتتاح کیا، آئی ٹی حب میں 50 جدید کمپیوٹرز، ڈیجیٹل لائبریری اور سولر سسٹم کے ذریعے 24 گھنٹے بجلی کی فراہمی کا انتظام کیا گیا ہے۔اس موقع پر یونیورسٹی آف مکران میں سر سید احمد خان لاؤنج اور علامہ اقبال آڈیٹوریم کا بھی افتتاح کیا گیا، علامہ اقبال آڈیٹوریم کی تزئین و آرائش مکمل کرلی گئی ہے