نواز شریف کی مسلسل دوسرے روز 90 شاہراہ قائداعظم آمد، ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ‘بھاٹی چوک کا دورہ

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ محمد نواز شریف مسلسل دوسرے روز 90شاہراہ قائداعظم پہنچے جہاں انہوں نے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماوں سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران لاہور میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور مختلف منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ نواز شریف کو داتا دربار کمپلیکس، نیلا گنبد اور ناصر باغ پارکنگ پلازہ منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ موچی دروازہ، بھاٹی چوک سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی مسلم لیگ ن کے سربراہ کو بریفنگ دی گئی، نواز شریف نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔