اسسٹنٹ کمشنرحمیرا شاہ کے ڈرائیور اکبر نے نوکری کا جھانسہ دیکر کر رشوت لی
لاہور(کرائم رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر تحصیل راوی حمیرا شاہ کا ڈرائیور گرفتار ہوگیا۔اکبر علی کو رشوت کے الزام پر اینٹی کرپشن نے حراست میں لیا۔اے سی راوی کے ڈرائیور نے نوکری کا جھانسہ دیکر کر شہری سے رشوت لی۔اے سی راوی کا ڈرائیور شہری سے مزید رقم کا تقاضہ کرتا رہا۔اے سی راوی نے کہا شہری نے اینٹی کرپشن کو شکایت کر دی ،اینٹی کرپشن کی ٹیم نے ملزم کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ڈرائیور کو اے سی راوی کے دفتر سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ اے سی راوی کے مطابق کارروائی کے دوران اینٹی کرپشن کی ٹیم کیساتھ بھرپور تعاون کیا۔