3لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کرکے کیس نمٹادیا
لاہور (کرائم رپورٹر)محکمہ جنگلی حیات کی پنجاب بھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی شکاراو ر کاروبارکے خلاف کارروائیوں کاسلسلہ بدستور جاری رہا۔ترجمان کے مطابق وائلڈلائف سٹاف نارووال نے پنجاب رینجرز کے تعاون سے پکڑے جانے والے پاڑہ ہرن کے 2غیرقانونی شکاریوں سے ایک ذبح شدہ پاڑہ ہرن بر آمد کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پر چالان مرتب کیااور کیس کمپا ونڈ کرنے کی درخواست پر 3لاکھ روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کرکے کیس نمٹادیا۔ وائلڈلائف ڈی جی خان اور مظفر گڑھ نے بدیسی جنگلی پرندوں کاناجائز کاروبارکرنیوالے ڈیلر سے 4لاٹینولوبرڈز جبکہ ایک غیرقانونی شکاری سے ایک گن اور ایک ذبح شدہ تلیئربر آمد کرکے وائلڈلائف ایکٹ کی خلاف ورزی پرچالان مرتب کئے،ضبط شدہ پرندوں کو عدالتی حکم پر ڈی جی خا ن چڑیاگھر میں آزاد کردیا گیا۔