ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ ، چیف سیکریٹریز تین سال سے کم عمر بیل اور بھینس کا ذبح روکنے کی ہدایت
لاہور(کرائم رپورٹر )ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا، اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے جانوروں کے غیرقانونی ذبح کا نوٹس لے لیا۔رپورٹس کے مطابق کمشنر نے پنجاب اور سندھ کے چیف سیکریٹریز کو خط لکھ کر تین سال سے کم عمر کے بیل اور بھینسوں کا ذبح روکنے کی ہدایت کی ہے۔اینیمل ہسبنڈری کمشنر نے خط میں لکھا کہ بھینسوں اور بیل کو قابل استعمال عمر 10 سال تک ذبح ہونے سے روکا جائے۔ ڈیڑھ سال سے کم عمر بکری اور بھیڑوں کا ذبح بھی روکا جائے۔بکریوں اور بھیڑوں کو قابل استعمال عمر 4 سال تک ذبح نہ کیا جائے۔