جانوروں،پرندوں کے غیر قانونی شکارملوث 8 ملزم گرفتار

لاہور(لیڈی رپورٹر) لاہور ریجن میں نئے تعینات ہونیوالے نوجوان ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف عاصم کامران نے پنجروں میں قید معصوم جنگلی پرندوں کی فروخت کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کر کے انکے قبضہ سے سینکڑوں پرندے ضبط کر کے قدرتی ماحول میں آ زاد کر دیئے جبکہ ان سمیت سانڈھے کا تیل فروخت کرنیوالے ایک دیگرملزم کیخلاف بھی کارروائی کا آ غا ز کر دیا۔ ایسی ہی ایک کارروائی میں جنگلی پرندوں کا گوشت فروخت کرنیوالے ایک ملزم کومقامی عدالت میں پیش کیا گیااورملزم کو 14 دن کے لئے اگلی سماعت تک جوڈیشل لاک اپ میں بھیج دیا گیا۔