فالکن، بٹیر، فاختہ و مرغابی کے غیرقانونی شکار میں ملوث 10 ملزمان چالان
550 بٹیر بازیاب، نایاب کچھوا ریسکیو، متعدد نیٹنگ گیئرز ضبط کر لیے گئے
لاہور (آن لائن)سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک کی ہدایت پر صوبے بھر میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کے غیرقانونی شکار، کاروبار اور اسمگلنگ کے خلاف مو?ثر کارروائیاں جاری ہیں۔چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی قیادت میں مختلف کارروائیوں کے دوران فالکن، بٹیر، فاختہ اور مرغابی کے غیرقانونی شکار اور اسمگلنگ میں ملوث 10 ملزمان کا چالان کیا گیا۔آپریشنز کے دوران ایک نایاب 50 کلو وزنی کچھوا ریسکیو کر کے دریائے سندھ میں آزاد کیا گیا، 10 نیٹنگ گیئرز ضبط کیے گئے، جبکہ 550 بٹیر بازیاب کروا کر قدرتی ماحول میں چھوڑ دیے گئے۔محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں نے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے ملتان، بھکر، لیہ، چکوال، بہاولپور، ڈی جی خان اور جھنگ میں متعدد شکاریوں کو جرمانے کیے اور 4 مقدمات درج کرائے۔ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق یہ کارروائیاں ماحولیاتی توازن اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے حکومت پنجاب کی پالیسیوں کا تسلسل ہیں۔