لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کا اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کر نیوالوں کیخلاف کریک ڈاؤن ہیں ،48 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق ڈولفن، پی آریو نے اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کر نیوالے 18 ملزمان کو گرفتار کر لیاملزمان کے قبضہ سے 15 پستول،3 رائفلیں درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد کئے گئیگرفتار ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا۔اسلحہ کی ترسیل، نمود و نمائش و ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔