3رکنی رابر گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)شفیق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی رابر گینگ کوگرفتار کر لیا پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی، جس میں ملزمان نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھینیاور چھینی ہوئی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گئے۔ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا تھا کہ ملزمان شفیق آباد سمیت مختلف علاقوں میں وارداتیں کرتے تھے، گرفتار ملزمان میں سلمان،سلطان اور وحید اللہ شامل ہیں