4رکنی موٹرسائیکل سنیچر و رابر گینگ گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے 4رکنی موٹرسائیکل سنیچر اور رابر گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق آرگنائزڈ کرائم یونٹ ماڈل ٹاؤن نے کارروائی کرتے ہوئے 4رکنی موٹرسائیکل سنیچر اور رابر گینگ کے سرغنہ ثاقب ریاض عرف ثاقی، منیر عرف بابو ،علی نواز اور اکرام کو گرفتار کرلیا۔ڈی ایس پی او سی یوماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان سے لاکھوں روپے کی نقدی، درجنوں موٹرسائیکل،موبائل فونز اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔