3رکنی ڈکیت گینگ سمیت شراب فروش پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ایچ او ہنجروال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 3رکنی متحرک ڈکیت گینگ سمیت زہریلی شراب فروش کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان ساجد عرف ساجو، علی عباس، اور عدیل کو خفیہ اطلاع پر گرفتار کیا گیا۔ریکارڈ یافتہ ملزمان سے 2موٹر سائیکل ،4موبائل فون، ہزاروں روپے نقدی، 2 پسٹل اور گولیاں برآمد کرلی گئی۔ مزید کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ملزم خالد سے 2گیلن زہریلی شراب برآمد کی گئی۔ ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔