محمد عابد ،محمد شعبان ،علی اویس اور محمد عمران کے قبضہ سے موٹر سائیکلیں، اسلحہ برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی شیر شاہ پولیس نے بدنام زمانہ رابر گینگ کے 4 ارکان گرفتار کر لیے ترجمان کے مطابق ایس پی صدر رانا حسین طاہر کی ہدایت پر رابری میں ملوث گینگز کے گرد گھیرا مزید تنگ کرتے ہوئے چوکی شیر شاہ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ رابر گینگ کے 4 ملزمان محمد عابد ،محمد شعبان ،علی اویس اور محمد عمران کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے چھینی گئی موٹر سائیکلیں، کیش 2 عدد پسٹل 30 بور اور درجنوں گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی ، راہزنی ، جھپٹا اور چوری کی وارداتیں کیا کرتے تھے دوران تفتیش ملزمان نے شہر میں ہونے والی متعدد وارداتوں میں شامل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔