ملزمان کا مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر رابر گینگ کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے ایس ایچ او برکی عمران نواز نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کاررو آ ئی کرتے ہوئے 2 رکنی سیف رابر گینگ کو گرفتار کرلیا ملزمان میں سرغنہ سیف اور مراد شامل ہیں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کے مطابق ملزمان سے موٹر سائیکل، نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیاملزمان کا مختلف علاقوں میں گن پوائنٹ پر وارداتیں کرکے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا گیاایس پی کینٹ نے ایس ایچ او برکی عمران نواز اور پولیس ٹیم کو شاباش دی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کاررو آیاں جاری ہیں،