200 لٹر جعلی مشروبات و دیگر سامان تلف

لاہور (خصوصی رپورٹ ) فوڈ اتھارٹی نے جعلی کولڈ کی بڑی کھیپ پکڑ لی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جلو گاؤں میں 200 لٹر تیار محلول سمیت ممنوعہ رنگ، سویٹنر تلف کردیا جبکہ150 پیٹ بوتل، فلنگ مشین، گیس سلنڈر، کمپریسر، لیبل، خالی بوتلیں اور ڈھکن ضبط کرکے مقدمہ درج کر ادیا۔ یونٹ سے جعلی کولڈ ڈرنکس کی تیاری کے شواہد ملنے پر کارروائی کی گئی، معروف برانڈ کی جعلی کولڈ ڈرنکس تیار کی جارہی تھیں۔