جعلی مشروبات، 4ہزار 746 لٹر تیار محلول ضبط،مالک گرفتار

 4ہزار خالی بوتلیں، 145 کلو پیکنگ میٹریل تلف ،مقدمہ درج کر ا دیا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر) جعلی کولڈرنکس تیار کرنے والا مافیا پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگیا، فوڈ سیفٹی ٹیموں نے لاہور شیخوپورہ روڈ پر واقع بیوریجز پروڈکشن یونٹ کی چیکنگ کی اور 4ہزار خالی بوتلیں، 145 کلو پیکنگ میٹریل تلف کردیا ، 4ہزار 746 لٹر تیار محلول، 5سلنڈر، 5ڈرم، فلنگ مشین برنر ضبط کر کے مالک کیخلاف مقدمہ درج کر ا دیا گیا اور موقع سے گرفتاری عمل میں لائی گئی۔