نواب ٹائون عباس آ باد میں سگے بھانجے احتشام نے50سالہ ماموں لیاقت پر فائرنگ کردی
لاہور(کرائم رپورٹر)نواب ٹائون کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر سگے بھانجے نے فائرنگ کرکے ماموں کو قتل کردیا بتایا گیا ہے کہ نواب ٹائون عباس آ باد میں سگے بھانجے احتشام نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے 50سالہ ماموں لیاقت کو زخمی کر دیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا زخمی کو تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔جہاں پر ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس نے مقتول کی لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کر دیا پولیس کا کہنا ہے کہ مزید کارروائی جاری ہے اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا۔