مہران اورذیشان نے دکان کے جھگڑے پرفائرنگ کی،رانا عظیم گولی لگنے سے دم توڑ گیا،بھائی حافظ وسیم زخمی ہوگیا
لاہور(کرائم رپورٹر ) مانگامنڈی کے علاقہ اڈا تالاب سرائے کے قریب معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے ڈولفن اہلکار جاں بحق جبکہ اسکا سگا بھائی زخمی ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے کی شناخت رانامحمد عظیم کے نام سے ہوئی جو ڈولفن پولیس کاملازم تھا،فائرنگ کرنے والوں میں مہران اور ذیشان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزمان نے دکان کے جھگڑے پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔زخمی کی شناخت حافظ وسیم کے نام سے ہوئی جس نے تالاب سرائے میں موٹرسائیکل سپیئر پارٹس کی دکان بنارکھ تھی۔پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور جلد ہی اسے گرفتار کرلیا جائے گا۔