تلخ کلامی پر نوجوان قتل ،بھائی زخمی

 صدام خان جبران خان اور بختیار خان نے فائرنگ کرکے زہیب عرف صدام کو قتل ، بھائی قیصر کو زخمی کر دیا 
 لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے میں صلح کے دوران تلخ کلامی ہونے پرملزمان نے فائرنگ کرکے ایک نوحوان کو قتل اور اسکے بھائی کوزخمی کر دیا پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ڈی آئی جی آپریشن لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز سے رپورٹ طلب کر لی بتایا گیا ہے کہ گجر پورہ چائنہ سکیم میں عمران جٹ عرف مانی کے ڈیرے اے ٹوبلاک میں دو پارٹیوں میں چار دن قبل ہونے والے جھگڑے پر صلح کیلئے دونوں پارٹیاں اکٹھی ہوئیں کہ صلح کے دوران تلخ کلامی کے باعث ملزمان صدام خان جبران خان اور بختیار خان نے فائرنگ کرکے زہیب عرف صدام کو قتل کر دیا اور اسکے بھائی قیصر کو زخمی کر دیا ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کرکے زخمی قیصر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیاگیااور پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی ترجمان ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے مطابق ڈی آئی جی آپریشن لاہورفیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبد الحنان سے رپورٹ طلب کر لی ملزمان کے خلاف تھانہ گجر پورہ میں مقدمات درج کرکے مزید کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کو ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیا ہے