عبدالجبارٹریکٹرٹرالی پرگندم لیجارہاتھا، ڈرائیورنیچھریاں ماردیں،شہریوں کااحتجاج
شیخوپورہ(خصوصی رپورٹ)تھانہ صدر کے علاقہ قصبہ جھبراں میں معمولی تلخ کلامی پر ٹیوٹا ڈرائیور نے سڑک پار کرنیوالے نوجوان کو چھریوں کے وار کرکے ہلاک کردیا،قتل کی اس واردات کے بعد شہریوں نے شیخوپورہ ،حافظ آباد روڈ کو بلاک کردیا اور لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا ،پولیس افسروں کی مداخلت پر مظاہرین منتشر ہوگئے، بتایا گیا ہے کہ قصبہ جھبراں کے نواحی گاؤں ڈیرہ کیر والا کا رہائشی 25 سالہ عبدالجبار ٹریکٹر ٹرالی پر گندم لوڈ کرکے گیجانہ بھٹیاں سے لیکر جھبراں آرہا تھا کہ مین روڈ پر ٹیوٹا گاڑی کے ڈرائیور عبدالجبار نے اس وقت تلخ کلامی شروع کردی جب وہ روڈ کراس کررہاتھا، اسی دوران مشتعل ہوکر ٹیوٹاڈرائیور نے عبدالجبار کے دل کے قریب چھریوں کے وار کئے، جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،جسے فوری طور پر ڈی ایچ کیوہسپتال لایا گیا ،مگر وہ جانبرنہ ہوسکا ،پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ہے۔