تلخ کلامی پرخاتون قتل

 ساہیوال(خبرنگار)معمولی بات پر خاتون کو قتل کردیا۔ نواحی علاقے موضع بشیر ا میں ظہور کی صفیہ بی بی کے ساتھ معمولی بات پر تلخ کلامی ہوئی جس پر وہ مشتعل ہوگیا اور اس نے گولی مارکر صفیہ کو قتل کردیا۔ ملزم کے ساتھ الطاف نے بھی قتل کی دھمکی دی۔ پولیس تھانہ بہادرشاہ نے مقتولہ کی بہن نسیم بی بی کی رپورٹ پر ظہور اور الطاف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔