گھر میں دونوں اطراف سے فائرنگ ، ثنا، علی موقع پر چل بسے،نوید ہسپتال داخل
ماموں کانجن(نامہ نگار)دوہرے قتل کا واقع ،لڑکی کے تنازع پر لڑکی سمیت 2 افراد قتل،ایک شخص زخمی،پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر کاروائی کا آغاز کر دیا ماموں کانجن تفصیلات کے مطابق تھانہ ماموں کانجن کے نواحی گاؤں 555گ ب میں فائرنگ کا افسوس ناک واقع پیش آیا علی حسن ولد نصیر سکنہ 556گ ب اور محمد نوید ولد طارق محمود سکنہ 493گ نواحی گاؤں 555گ ب میں ثناء بی بی زوجہ وقاص کے گھر اسے ملنے کیلئے گئے جہاں پر ان افراد کے درمیان کسی بات پر تینوں کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی دونوں اطراف سے فائرنگ کے نتیجہ میں ثنا بی بی اور علی حسن موقع پر ہی جابحق ہو گئے جبکہ محمد نوید ٹانگ میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا مقامی پولیس نے نعشیں اپنے قبضہ میں لیکر زخمی کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا پولیس نے اس افسوس ناک واقع پر مختلف پہلوں پر تفتیش کا آغاز کردیا تاکہ اصل حقائق تک پہنچا جا سکے اور مقتولہ ثنا بی بی کے بھائی مبشر حسین ولد رستم علی مدعیت میں محمد نوید کیخلاف بجرم 302/324ت پ کے تحت مقدمہ بھی درج کردیا گیا