کوئٹہ: سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر تندور مالکان کے خلاف کارروائیاں، 107 تندور سیل، 168 نان بائی گرفتار

کوئٹہ: سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی پر تندور مالکان کے خلاف کارروائیاں، 107 تندور سیل، 168 نان بائی گرفتار

کوئٹہ اور گرد نواح میں روٹی مہنگی فروخت کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور سرکاری نرخ نامے کی خلاف ورزی کرنے والے تندوروں کو سیل کر دیا۔

ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد نے بتایا کہ 107 تندوروں کو سیل کر دیا گیا، اور 168 نان بائیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان میں سے 92 نان بائیوں کو جیل منتقل کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ بن عارف اور مجسٹریٹ حسام الدین نے کارروائی کرتے ہوئے 57 تندوروں کو سیل کیا اور 51 نان بائیوں کو جیل منتقل کیا۔اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر صدر حمزہ انجم اور مجسٹریٹ حسیب سردار نے 48 نان بائیوں کو جیل بھیجوا دیا، جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کچلاک نعمت اللہ ترین نے 18 تندوروں کو سیل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سریاب سعد قلیم ظفر نے کارروائی کرتے ہوئے 6 تندوروں کو سیل کیا اور 23 نان بائیوں کو جیل منتقل کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے کہا کہ سرکاری نرخ نامے اور وزن میں کمی کرنے والے نان بائیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔