پنجاب میں تجارتی اوقات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، متعدد دکانیں سیل اور مالکان گرفتار

پنجاب میں تجارتی اوقات کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی، متعدد دکانیں سیل اور مالکان گرفتار

پنجاب بھر میں تجارتی اوقات کی خلاف ورزی کے خلاف ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز کی قیادت میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایم سی ایل انسپکٹرز اور پولیس ٹیمیں مختلف علاقوں میں متحرک رہی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا گیا۔

کارروائی کی تفصیلات:
ضلعی اور تحصیل سطح پر: کینٹ، سٹی، شالامار، ماڈل ٹاؤن، راوی، رائیونڈ اور نشتر کے علاقوں میں وقت کی خلاف ورزی کرنے والی دکانیں سیل کی گئیں۔سیل توڑنے والوں کے خلاف: غیر قانونی طور پر سیل توڑنے والے مالکان کو گرفتار کر کے مقدمات درج کیے گئے۔مخصوص کارروائیاں:حاجی کیمپ میں غفلت برتنے والے عملے کو معطل کرنے کی ہدایت دی گئی۔
سٹی تحصیل میں 19 املاک سربمہر کی گئیں۔
والٹن روڈ پر 8 ریسٹورنٹس و دکانیں سیل ہوئیں۔
بیگم کوٹ میں 10 دکانیں بند کی گئیں۔
ڈی ایچ اے فیز 8 میں 2 دکانیں دوبارہ سیل اور مالکان گرفتار۔
رائیونڈ روڈ پر 5 دکانیں سیل اور 5 افراد گرفتار۔
ویلنسیا ٹاؤن میں 7 دکانیں بشمول سپر مارکیٹس بند کی گئیں۔
ماڈل ٹاؤن میں 6 املاک سیل کی گئیں۔
ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ تجارتی اوقات کی سخت نگرانی جاری رہے گی، غفلت برتنے والے عملے کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے گی اور دوبارہ سیل توڑنے والوں کے خلاف بلا امتیاز مقدمات درج کیے جائیں گے۔یہ اقدامات صوبے میں تجارتی قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے اور شفاف انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔