کراچی: وزیرداخلہ محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر بریفنگ

کراچی: وزیرداخلہ محسن نقوی کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر بریفنگ

کراچی میں وزیرداخلہ محسن نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے بھارت کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کے بعد قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے صدر کو آگاہ کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کی جانب سے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور غیر منطقی اقدامات کا جواب دیا جائے گا۔ انہوں نے صدر زرداری کو بتایا کہ پاکستانی قوم اپنے دفاع کے حوالے سے پوری طرح متحد ہے اور دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے۔صدر آصف علی زرداری نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان اقدامات سے پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کی گئی ہے اور قوم اس کے ساتھ کھڑی ہے۔