صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تبادلۂ خیال

صدر آصف علی زرداری سے محسن نقوی کی ملاقات، امن و امان اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات پر تبادلۂ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، خصوصاً خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے صدر مملکت کو دہشت گردی کے خلاف جاری اقدامات، سکیورٹی آپریشنز اور مجموعی امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔صدر آصف علی زرداری نے دہشت گردی کے خلاف پاک افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کی بہادری، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پوری قوم اپنی سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر اہم قومی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا