صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، افغان طالبان کی جارحیت پر بریفنگ

صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، افغان طالبان کی جارحیت پر بریفنگ

ایوانِ صدر میں ہونے والی ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صدر مملکت کو ملک کی داخلی و خارجی سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کیا۔

فیلڈ مارشل نے افغان طالبان حکومت کی جارحانہ اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کی قوت، جرات، صلاحیت اور پیشہ ورانہ تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔صدر مملکت نے ملکی سرحدوں کے دفاع اور قومی خود مختاری کے تحفظ کے لیے افواجِ پاکستان کی مہارت اور چوکس صورتحال کو سراہا۔
اعلامیے کے مطابق، صدر مملکت نے افغان بارڈر پر سرحد پار حملوں کا فوری اور پیشہ ورانہ جواب دینے پر پاک فوج کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ملاقات کا مقصد داخلی و خارجی سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلۂ خیال اور پاک فوج کی موجودہ تیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔