نواب شاہ میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان اہم ملاقات اختتام پذیر ہوگئی۔
ملاقات میں ملکی سیاسی امور، سکیورٹی صورتحال اور نئے صوبوں کے قیام سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے نواب شاہ پہنچے، جہاں زرداری ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے درمیان ملاقات تقریباً 40 منٹ تک جاری رہی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، داخلی سکیورٹی معاملات اور نئے صوبوں کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ملاقات میں ملکی سلامتی کی صورتحال اور دیگر اہم قومی امور بھی زیر بحث آئے۔ملاقات کے اختتام پر وزیر داخلہ محسن نقوی زرداری ہاؤس سے نواب شاہ ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے۔