امریکہ کی اپنے شہریوں کو مقبوضہ کشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

 واشنگٹن (آئی این پی) پہلگام میں ہونے والے حملے کے اگلے ہی روز، امریکہ نے اپنے شہریوں کے لیے جموں و کشمیر کے سفر سے سختی سے گریز کی تازہ ترین ہدایت جاری کر دی ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے جاری کردہ ایڈوائزری میں خبردار کیا ہے کہ اس خطے میں دہشت گرد حملوں اور ممکنہ پرتشدد عوامی ہنگاموں کا خطرہ موجود ہے۔امریکی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کی یونین ٹیریٹری میں دہشت گردی اور پرتشدد شہری بے چینی کا خطرہ موجود ہے۔ اس ریاست کا سفر نہ کریں