آسٹریلیا کی اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت

سڈنی(آئی این پی )آسٹریلیا نے افغانستان میں خراب سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو افغانستان کا سفر نہ کرنے کی سخت ہدایت جاری کر دی ۔میڈیارپورٹ کے مطابق آسٹریلوی محکمہ خارجہ اینڈ ٹریڈ کی ویب سائٹ اسمارٹ ٹریولرپر جاری ایڈوائزری کے مطابق آسٹریلوی شہریوں کوسختی سے مشورہ دیاگیاہے کہ وہ افغانستان کا سفرنہ کریں