پاک بھارت سرحدی علاقے کے سفر سے گریزکریں:برطانیہ کی اپنے شہریوں کو ہدایت

 لندن(آئی این پی )برطانیہ نے پاکستان اور بھارت میں اپنے  شہریوں کیلئے  ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔ برطانوی حکومت نے شہریوں کو پاک بھارت سرحدی علاقے کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے، کہا ہے کہ شہری مقبوضہ جموں و کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف سفر سے گریز کریں۔برطانوی حکومت کی جانب سے جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزر ی میں بطور احتیاط ہائی کمیشن کے عملے کو اسلام آباد میں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے