واشنگٹن (آئی این پی )امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو شام کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وہاں موجود افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔یہ انتباہ شام کے جنوبی صوبے السویدہ میں سیکیورٹی صورت حال بگڑنے اور پرتشدد واقعات میں اضافے کے بعد جاری کیا گیا۔ امریکی سفارتخانے کی جانب سے یہ وارننگ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری کی گئی۔