امریکہ کی اپنے شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایت

 بغداد (آئی این پی ) امریکہ نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی، جس کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات ایک بار پھر بڑھ گئے ہیں۔بغداد میں قائم امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عراق میں حالیہ حملوں کے بعد امریکی شہریوں، امریکی مفادات اور اہم بنیادی ڈھانچے کو ممکنہ خطرات لاحق ہیں۔امریکی سفارت خانے کے مطابق عراق میں موجود تمام امریکی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے جلد از جلد ملک چھوڑنے کے انتظامات کریں۔بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر عراق میں قیام کرنا خطرناک ہوسکتا ہے، اس لیے وہاں رکنے کا ارادہ رکھنے والے افراد اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کریں