بیجنگ(آئی این پی ) چینی حکومت نے امریکا کا سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں سفر سے پہلے خطرات کا جائزہ لینے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق چینی وزارت ثقافت و سیاحت کا کہنا ہے کہ یہ سفری انتباہ امریکا سے کشیدہ تجارتی تعلقات اور داخلی سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث جاری کیا گیا ہے۔