ایشیا کپ 2025: افتتاحی میچ میں افغانستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے

ایشیا کپ 2025: افتتاحی میچ میں افغانستان کا مقابلہ ہانگ کانگ سے

ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں آج افغانستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ ابو ظہبی میں پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئی ہیں، جن میں افغانستان نے تین اور ہانگ کانگ نے دو میچز میں فتح حاصل کی ہے۔ ابو ظہبی کا میدان افغانستان کے لیے خوش نصیبی کی علامت سمجھا جاتا ہے، جہاں اس نے 15 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 11 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ تاہم، اسی میدان پر افغانستان اور ہانگ کانگ کے مابین کھیلا گیا واحد میچ ہانگ کانگ نے جیتا تھا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ہونے والے اس ایونٹ میں آٹھ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے:

گروپ اے: پاکستان، بھارت، عمان اور یو اے ای
گروپ بی: سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور ہانگ کانگ