ایشین گیمز: اشعب عرفان نے اسکواش میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز: اشعب عرفان نے اسکواش میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیت لیا

20ویں ایشین گیمز کے اسکواش مقابلوں میں پاکستان کے محمد اشعب عرفان کو مینز انفرادی سیمی فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ کے ہاتھوں شکست ہوگئی، تاہم پاکستانی کھلاڑی نے برانز میڈل حاصل کرلیا۔

جاپان کے ناگویا کنجو نوتو ارینا میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں عالمی نمبر 18 بھارت کے 28 سالہ ابھے سنگھ نے پاکستان کے 22 سالہ عالمی نمبر 49 محمد اشعب عرفان کو 0-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ابھے سنگھ نے میچ 8-11، 10-12 اور 6-11 سے اپنے نام کیا۔سیمی فائنل میں شکست کے باوجود محمد اشعب عرفان نے پاکستان کے لیے برانز میڈل حاصل کیا، جو رواں ایشین گیمز میں پاکستان کا تیسرا برانز میڈل ہے۔میچ کے اختتام پر دونوں کھلاڑیوں نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملایا۔ ابھے سنگھ نے پاکستانی حریف کو تھپکی بھی دی اور بعد ازاں پاکستانی کھلاڑیوں سے مل کر ان سے ہاتھ ملایا۔اس سے قبل پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس اور ویمنز کرکٹ کے مقابلوں میں بھی برانز میڈلز حاصل کرچکا ہے۔