بھارت نے ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی، تینوں کیٹیگریز میں طلائی تمغے جیت لیے

بھارت نے ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں تاریخ رقم کر دی، تینوں کیٹیگریز میں طلائی تمغے جیت لیے

بھارت نے دوسری ایشیئن ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں مردوں، خواتین اور مکسڈ ڈبلز کیٹیگریز میں طلائی تمغے جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔

 یہ پہلا موقع ہے کہ کسی ملک نے ایشیائی یا عالمی ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں تینوں گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ہوں۔مردوں کے ڈبلز فائنل میں بھارت کے ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھل کمار نے پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال کو 88 منٹ کے سخت مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دی۔خواتین کے ڈبلز میں بھارتی جوڑی جوشنا چنپا اور اناہت سنگھ نے ملائیشیا کی امانی اور زن ینگ یی کو صرف 65 منٹ میں 0-3 سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا۔مکسڈ ڈبلز فائنل میں ابھے سنگھ اور اناہت سنگھ کی جوڑی نے ایک اور شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملائیشیا کے امیشین راج چندرن اور ریچل آرنلڈ کو 0-2 سے مات دی۔اس کامیابی کے ساتھ ابھے سنگھ اور اناہت سنگھ دونوں نے چیمپئن شپ میں دو، دو طلائی تمغے جیتنے کا اعزاز حاصل کیا، جو بھارتی اسکواش کی تاریخ میں ایک یادگار لمحہ ہے۔