پاکستانی گیمر ارسلان ایش کا شاندار کارنامہ، چھٹا ایوو ٹائٹل جیت لیا

پاکستانی گیمر ارسلان ایش کا شاندار کارنامہ، چھٹا ایوو ٹائٹل جیت لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کے معروف ای گیمر ارسلان صدیقی المعروف ارسلان ایش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا چھٹا ایوو ٹائٹل جیت لیا۔

ارسلان اس سے قبل ایوو لاس ویگاس تین بار اور ایوو جاپان دو بار جیت چکے ہیں۔ اس بار فائنل میں انہوں نے اپنے ہم وطن حریف عاطف بٹ کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔

ارسلان ایش کی کامیابی
ارسلان چار بار ٹیکن سیون چیمپئن بننے والے پہلے پروفیشنل گیمر ہیں۔ایوو ٹیکن ایٹ چیمپئن شپ میں دنیا بھر سے 2,500 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔یہ ٹورنامنٹ ٹیکن ورلڈ ٹور اور ای سپورٹس ورلڈ کپ کوالیفائر کا حصہ تھا۔
ارسلان ایش کا بیان
ارسلان ایش نے فائنل کے بعد گفتگو میں کہا:"میں عاطف کا سامنا نہیں کرنا چاہتا تھا کیونکہ وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ ہم روزانہ ایک دوسرے کے خلاف کھیلتے ہیں اور ایک دوسرے کی کمزوریوں کو جانتے ہیں۔"انہوں نے مزید کہا کہ دونوں کھلاڑیوں نے فائنل کے لیے بھرپور محنت کی تھی۔یہ کامیابی نہ صرف ارسلان بلکہ پاکستان کے لیے بھی ای اسپورٹس کے میدان میں ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔