جنگی طیارے کی آواز پر ٹرمپ پریشان، چینی صدر بے پرواہ، وائرل ویڈیو

جنگی طیارے کی آواز پر ٹرمپ پریشان، چینی صدر بے پرواہ، وائرل ویڈیو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے استقبال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ملٹری فلائی اوور کے دوران دونوں رہنماؤں کے مختلف ردعمل نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

وائرل ویڈیو میں امریکی جنگی طیاروں کے فلائی اوور کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو آواز کی شدت سے پریشان ہوتے ہوئے آنکھیں بند کرکے جھکتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ شی جن پنگ تقریب کے دوران پرسکون انداز میں کھڑے نظر آئے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں اور دونوں رہنماؤں کے ردعمل کا موازنہ کیا جا رہا ہے۔ویڈیو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے کہ یہ منظر شی جن پنگ کے حالیہ امریکی دورے کے دوران پیش آیا، تاہم ویڈیو کے مکمل سیاق و سباق اور مقام سے متعلق معلومات کی آزادانہ تصدیق ضروری ہے۔