حیدرآباد: دلہے کے والد کا طیارے سے نقد رقم کی بارش، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو

حیدرآباد: دلہے کے والد کا طیارے سے نقد رقم کی بارش، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو

سندھ کے شہر حیدر آباد میں ایک انوکھا اور حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچایا۔

 ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں ایک طیارہ ہزاروں روپے نقد رقم کی بارش کر رہا ہے۔ویڈیو میں لوگ زمین پر جمع ہو کر اس عمل کو اپنے فونز پر ریکارڈ کر رہے ہیں، جب کہ طیارہ دلہن کے گھر کے قریب سے گزر رہا ہے اور رقم کو ہوا میں پھینک رہا ہے۔یہ واقعہ ایک شادی کی تقریب سے متعلق ہے جس میں مبینہ طور پر دُلہے کے والد نے اپنی بیٹے کی شادی کے لیے ایک طیارہ کرائے پر لیا تھا تاکہ وہ دلہن کے گھر پر نقد رقم کی بارش کرے۔ ویڈیو کے کیپشن میں یہ وضاحت دی گئی ہے کہ دلہے کے والد نے شادی کے اس خوشی کے موقع پر لاکھوں روپے طیارہ کے ذریعے دلہن کے گھر پھینکے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو نے کئی تبصرے اور ردعمل پیدا کیے ہیں۔ بعض افراد نے اسے مزاحیہ انداز میں پیش کیا اور ویڈیو کا مذاق اُڑایا، جبکہ کچھ نے اس عمل کو دولت کا ضیاع قرار دیا۔ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ "اب دلہا عمر بھر اپنے والد کا قرض چکاتا رہے گا"۔یہ واقعہ اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے خاصی توجہ کا مرکز بن چکا ہے، اور اس کے بارے میں مختلف خیالات سامنے آ رہے ہیں۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ یہ ایک فضول خرچی ہے، جبکہ دوسروں نے اس عمل کو ایک منفرد اور شاندار انداز میں خوشیوں کا اظہار قرار دیا۔