فسادی گروہ کے سابق شرپسند کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے انکار

فسادی گروہ کے سابق شرپسند کا کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے انکار

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے سابق رکن عثمان بشیر نے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمیٹی کے ساتھ ان کا اب کوئی تعلق نہیں۔

عثمان بشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ اس وقت تک جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ وابستہ رہے جب تک اس کی سرگرمیاں انتشار کی جانب نہیں گئیں، تاہم موجودہ صورتحال کے پیش نظر انہوں نے اس سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے خود کو دور رکھیں۔ عثمان بشیر کے مطابق حالیہ صورتحال کے باعث تاجروں سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو نقصان اٹھانا پڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کمیٹی کی سرگرمیوں اور اس کے مطالبات کے حوالے سے اپنی رائے قائم کر رہے ہیں۔ تاہم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ان الزامات اور مؤقف پر ردعمل سامنے آنا باقی ہے۔