کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں: آیت اللّٰہ خامنہ ای

کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں: آیت اللّٰہ خامنہ ای

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ کچھ فسادی عوامی املاک کو نقصان پہنچا کر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔

ایران میں عوام سے خطاب میں خامنہ ای نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اتحاد قائم رکھیں اور ملک کے داخلی مسائل کو مستحکم کریں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات تہران اور دیگر شہروں میں کچھ افراد نے اپنے ہی ملک کی عمارات کو نقصان پہنچایا، جسے اسلامی جمہوریہ برداشت نہیں کرے گا۔یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ دعوے کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ دنیا کے ممالک پر امریکی فوجی حملے یا جارحیت کے حکم دینے کا مکمل اختیار ان کے پاس ہے اور بحیثیت کمانڈر اِن چیف یہ فیصلہ وہ خود کرتے ہیں۔