آزاد جموں وکشمیر میں عوام نے مفاد پرست عناصر کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔
احتجاجی ناکامی کے بعد کمیٹی کے چند عناصر نے پُر تشدد کارروائیاں اور توڑ پھوڑ کی کوششیں کیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے سرگرم عمل رہے۔ذرائع نے بتایا کہ میرپور، بھمبر، کوٹلی، چکوٹھی اور دیگر بڑے شہروں میں بازار معمول کے مطابق کھلے ہیں اور کسی کو بھی عوامی معمولات زندگی متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔