امیر مقام نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دے دی

امیر مقام نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دوبارہ دعوت دے دی

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل صرف مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے۔

 انہوں نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اپیل کی کہ آئندہ اجلاس میں شریک ہو کر سنجیدہ مذاکرات کریں، کیونکہ اب تک کی پیشرفت توقعات سے زیادہ ہے۔انجینئر امیر مقام نے وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صحت کارڈ پروگرام بحال کیا گیا ہے، پانچ دانش اسکولز پر کام جاری ہے، اور لیپ ٹاپ اسکیم و تعلیمی اصلاحات میں عملی پیشرفت ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد کشمیر کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتی ہے۔